دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ کی شادی تاخیر کا شکارہو گئی

دپیکا رنویر کی شادی نومبر کے بجائے اگلے سال 2019 میں ہوگی

اتوار 23 ستمبر 2018 12:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی تاخیر کاشکار ہوگئی۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کا انتظار ان کے پرستار کئی روز سے کررہے ہیں تاہم اب دونوں کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ دپیکا رنویر کی شادی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی رواں برس نومبر میں اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں کی شادی اگلے سال ہوگی۔

واضح رہے کہ دپیکا رنویر کی شادی میں دوستوں اور قریبی رشتے داروں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیاگیا تھا جب کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اوراداکار ارجن کپور کو خصوصی طور پر مدعو کیاگیا تھا، اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی تھی۔