اسکاٹ لینڈ میں چور فارم سے 60 ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا

یہ کام کسی ایسے شخص کا ہے جو خود شہد کی مکھیوں کا ماہر ہے کیوں کہ یہ چوری بہت مہارت سے کی گئی ہے،فارم مالک

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

اسکاٹ لینڈ میں چور فارم سے 60 ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا
ایمسٹر ڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) اسکاٹ لینڈ میں انوکھی چوری اس وقت دیکھنے میں آئی جب ایک چور ر تقریبا 60 ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق شہد کی مکھیوں کی چوری پر فارم کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس جمع پونجی سے ریٹائرمنٹ کے بعد شہد کا بزنس شروع کرنے والے تھے لیکن چور اس کی عمر بھر کی کمائی لے اڑے۔ بی کیپر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایاکہ یہ کام کسی ایسے شخص کا ہے جو خود شہد کی مکھیوں کا ماہر ہے کیوں کہ یہ چوری بہت مہارت سے کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :