اشاروں کی زبان کا عالمی دن منایا گیا،اسلام آباد میں شعور کی بیداری کیلئے مظاہرہ

اتوار 23 ستمبر 2018 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی اشاروں کی زبان کا عالمی دن منایا گیا،اس سلسلے میں اسلام آباد میں شعور کی بیداری کے لئے ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں اشاروں کی زبان بولنے والوں کے علاوہ دیگر شہریوں نے بھی شرکت کی ،آج سے ‘‘اشاروں کی ذبان بولنے والوں کا ہفتہ بھی بنایا جائے گا جس میں تقریبات منعقد کی جائیں گی،عوام اور حکومت کی توجہ معاشرے کے اس طبقہ کی طرف دلائی جائے گی جس کے لئے معاشی مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے،اسلام آباد کے ایف 6 سیکٹر میں ایک ڈھابہ قایم ہے جس کو اشاروں کی زبان لولنے والے افراد چلا رہے ہیں ،اس مقام پر پلے کارڈ اٹھا کر مظاہرہ کیا گیا ،اور توجہ دلائی گئی کہ اشاروں کی زبان بولنے والوں کے لئے بھی تعلیم اور روزگار کے مساویانہ مواقع پیدا کرنے چاہئے۔

(جاری ہے)

اشاروں کی زبان بولنے والے افراد کے لئے کام کرنے والی سماجی راہنماء تانیا شاہ نے بتایا کہ عام افراد کو بھی اشاروںکی زبان سیکھنا چاہئے،پاکستان نے یواین کنونشن کی توثیق کردی ہے،اگرچہ حکومت کام کر رہی ہے تاہم مذید ادارون کی ضرورت ہے ،اس سلسے میں نجی شعبے کو بھی آگے آنا چاہئے ،تاکہ ایسے افراد بھی کامیاب زندگی گزار سکیں اور ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹا سکیں۔

متعلقہ عنوان :