صوبے کی پیرا ویٹس برادری کو ٹائم سکیل دینے کا مطالبہ

اتوار 23 ستمبر 2018 20:31

ملاکنڈ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پیرا وٹرنری ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے حکومت سے صوبے کی پیرا ویٹس برادری کو ٹائم سکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اپ گریڈیشن سے محروم طبقے کی مایوسی وبے چینی کا خاتمہ ہوسکے اور وہ بہتر انداز میںترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرشبیر خان اور ضلع ملاکنڈ کے صدر حاجی ظاہر شاہ نے وٹرنری سپروائزردوست محمد خان اور نورزمان خان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔صوبائی صدر شبیر خان نے لائیوسٹاک کے صوبائی وزیر محب اللہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کامختلف محکموں کے ملازمین کی اپ گریڈیشن تاریخی کارنامہ ہے تاہم وٹرنری اسٹنٹس تاحال ٹائم سکیل سے محروم ہیںجبکہ پنجاب اور سند ھ میں اس پر پہلے ہی عمل درآمد ہو چکا ہے اس صورت حال کی وجہ سے صوبے کے پیرا ویٹس مایوسی و بے چینی کا شکار ہے ۔