امن فٹ بال ٹورنامنٹ، ایلیٹ کلب نے پاک سپورٹنگ کلب کو 2-1 گول سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

پیر 24 ستمبر 2018 12:20

امن فٹ بال ٹورنامنٹ، ایلیٹ کلب نے پاک سپورٹنگ کلب کو 2-1 گول سے ہرا کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں ایلیٹ کلب نے پاک سپورٹنگ کلب کو 2-1 گول سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جبکہ القائم کلب وائٹس ، پونا کلب، کارواں کلب، القائم کلب بلیو اور بی کے یونائیٹڈ کی ٹیمیں پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ہیں، گذشتہ روز این آئی ایچ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں، دوسرے ہاف میں ایلیٹ کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ مقابلہ 2-1 گول سے جیت لیا، پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں ایلیٹ کلب کے واصف نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، 25 ویں منٹ میں پاک سپورٹنگ کلب کے اسد نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، دوسرے ہاف کے 28 ویں منٹ میں ایلیٹ کلب کے واصف نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا. اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ینگسسٹرز کلب، حیدری کلب، القائم کلب بلیو، ذیشان کلب، یوتھ پاور کلب، گنگال کلب، القائم کلب وائٹ، اکبر کلب، بی کے یونائیٹڈ کلب، کارواں کلب، جی ایٹ یونائیٹڈ کلب، ایورگرین کلب، پونا کلب، غوری کلب، بولان کلب ، الکاظم کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، ایلیٹ کلب اور پاک سپورٹنگ کلب شامل ہیں-