زراعت و لا ئیو سٹا ک کی نئی تر قیا تی سکیمو ں کی منصوبہ بندی کو جلد حتمی شکل دی جا ئے، محب اللہ خا ن

پیر 24 ستمبر 2018 19:47

پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء)خیبر پختو نخوا کے وزیر برا ئے زراعت و لا ئیو سٹا ک محب اللہ خا ن نے محکمہ میں جزا و سزا کا عمل شروع کر نے کی ہدایت کر تے ہو ئے متعلقہ افسران سے کہا ہے کہ نئی تر قیا تی سکیمو ں پر عملی کا م کے آغا ز کے لئے فو ری اقداما ت کیے جا ئیں تا کہ مطلو بہ اہداف کا حصول یقینی ہو سکے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے پیر کے روزمحکمہ زراعت و لا ئیو سٹا ک کی سا لا نہ 2018-19 کی اے ڈی پی تر قیا تی سکیمو ں پر پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ جا ئزہ اجلا س میں کیا۔

اس مو قع پر سیکر ٹر ی زراعت و لا ئیو سٹا ک اکبر خا ن، ڈی جی لا ئیو سٹا ک تو سیع ڈا کٹر شیر محمد، ڈی جی ریسر چ مر زاعلی خا ن، ڈی جی فشریز خسرو کلیم، ڈی جی زراعت نسیم اللہ، ڈی جی تحقیق نو ید خا ن، ڈی جی انجینئرنگ محمو د جا ن با بر، چیف پلا ننگ افیسر اعجا ز خا ن بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

اجلا س میں زراعت، ما ہی پروری، لا ئیو سٹا ک، واٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ شعبو ں کے مختلف نئی سکیمو ں پر کا م کے آغا ز کے سلسلے میں تفصیلی غور و خو ض ہو ا ۔

صوبا ئی وزیر زراعت نے 30 کروڑ روپے کی لا گت کے مختلف منصو بو ں پر فوری کا م شرو ع کر نے کی تا کید کی۔ محب اللہ خا ن نے کہا کہ زراعت کا شعبہ معیشت میں نما یا ں حیثیت کا حا مل ہے اس لئے سر کا ری اہلکا روں کی جا نب سے کا شتکا روں کے مسا ئل حل کر نے اور تر قی کے عمل میں سستی کو ہر گز معا ف نہیں کیا جا ئے گا البتہ خلو ص نیت اور محنت سے اپنی ذمہ داریا ں نبھا نے والے ملا زمین کی حو صلہ افزائی کی جا ئے گی۔