زلفی بخاری نے معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز پاکستانی کا چارج سنبھال لیا

پیر 24 ستمبر 2018 23:17

زلفی بخاری نے معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز پاکستانی کا چارج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) تحریک انصا ف کے رہنما زلفی بخاری نے بطور معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اوورسیز پاکستانی باضابطہ چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت زلفی بخاری نے پیر کو وفاقی سیکریٹری محمد آصف شیخ سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے زلفی بخاری کو اوورسیز پاکستانی کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا ۔زلفی بخاری کومعاون خصوصی کے ساتھ ساتھ وزیر مملکت کا درجہ بھی دیا گیا ۔ زلفی بخاری کو وزارت اوورسیز کی کارکردگی اور مختلف شعبوں بارے بریفنگ دی جائے گی۔