بحر احمر میں طویل عرصے سے ایک ایرانی جہاز موجود ہے،ترجمان عرب اتحاد کاانکشاف

تجارتی جہاز کے طورپر رجسٹرڈ جہاز سیٹلائٹ رابطے کے آلات، ریڈارز اور دٴْوربینوں سے لیس ہے،بیان

منگل 25 ستمبر 2018 18:04

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) یمن میں قانونی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے انکشاف کیاہے کہ بحر احمر میں طویل عرصے سے ایک ایرانی بحری جہاز موجود ہے۔ مذکورہ جہاز سیٹلائٹ رابطے کے آلات، ریڈارز اور دٴْوربینوں سے لیس ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں منگل کو انہوں نے کہاکہ یہ جہاز حوثی ملیشیا کے ساتھ رابطہ کاری اور اسے ہدایات دینے کے لیے ملٹری آپریشنز رٴْوم کی حیثیت رکھتا ہے۔

المالکی نے واضح کیا کہ اگرچہ یہ ایک تجاری جہاز کے طور پر رجسٹرڈ ہے تاہم درحقیقت یہ ایک جنگی جہاز ہے۔ ترجمان کے مطابق اتحاد نے پتہ چلایا ہے کہ مذکورہ جہاز سیٹلائٹ رابطے کے آلات، ریڈارز اور دٴْوربینوں سے لیس ہے۔

متعلقہ عنوان :