ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن،150سے زائد موٹرسائیکلوں کو بندکردیا

منگل 25 ستمبر 2018 23:35

ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن،150سے زائد موٹرسائیکلوں کو بندکردیا
چیچہ وطنی۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈی پی اوغلام مبشرمیکن کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیوروںاوربغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوںکے خلاف کریک ڈاؤن،150سے زائد موٹرسائیکلوں کو بندکردیا،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال غلام مبشرمیکن کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد کی نگرانی میں ٹریفک عملہ نے کم عمرڈرائیورزاوربغیر ہیلمٹ کے سفرکرنے والوںکی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کیا اورمختلف مقامات پر کارروائی کے دوران 150سے زائد بغیر ہیلمٹ وکم عمر موٹرسائیکل سواروں کے چالان کرکے موٹر سائیکلوں کوبند کردیا،اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے بتایا کہ ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر کم عمر ڈرائیورزاوربغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف ایک دن میں 150سے زائدموٹرسائیکل سواروں کو بند اوران کے چالان کئے گئے، انہوں نے کہاکہ کم عمر ڈرائیورزاورہیلمٹ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے حادثات بڑھ رہے ہیں جن کی روک تھام کیلئے کارروائی کی گئی،ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ کم عمرڈرائیورزکے والدین سے انڈیمنٹی بانڈ لیے جائیں گے اوردوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں ان کے والدین کیخلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :