گلگت، صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس
وزیر اعلیٰ ، وزراء،اسمبلی ممبران اور افسروںکی تنخواہوںو الائونسزکی تفصیلات پیش
بدھ 26 ستمبر 2018 14:51
(جاری ہے)
اس موقع پر اے جی آفس گلگت بلتستان کے نمائندے کی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی اظہار کرتے ہوئے کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ اے جی آفس کا نمائندہ آئندہ اجلاس میں شرکت یقینی بناتے ہوئے درکار تفصیلات فراہم کرے۔
کمیٹی نے متعلقہ محکموں کی فراہم کردہ تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ فنانس کو ہدایت کی کہ دو ہفتوں کے اندر عدلیہ کے افسروںکی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی تمام تفصیلات کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں۔کمیٹی نے محکمہ سروسز کو تمام سرکاری گاڑیوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ کمیٹی کو پیش کر نے کی بھی ہدایت کی۔ اورنگزیب خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایک عام شہری کو بھی معلوم ہونا چاہئے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بجٹ کیسے اور کہا ں سے آتاہے اور یہ بجٹ کیسے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے استعمال ہورہا ہے۔ان معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے اور اس کی ابتداء ہم نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،صوبائی وزراء اور اسمبلی ممبران سے کی ہے۔ان تفصیلات کا اگلے اجلاس میں جائزہ لیا جائیگا اورتفصیلی رپورٹ مرتب کی جائیگی جسکو اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں عوام کے سامنے لائینگے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں ممبراسمبلی نواز خان ناجی کے پوائنٹ آف آرڈر پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سپیکر کو سفارش کی تھی کہ اس معاملے پراسمبلی کی خصوصی کمیٹی بنائی جائے جس پر سپیکر نے یہ خصوصی کمیٹی بنائی ہے۔کمیٹی کا اگلا اجلاس دو ہفتے بعد دوبارہ طلب کیا جائیگاجس میں تمام تفصیلات کا جائزہ لے کر صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے لئے رپورٹ مرتب کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب ،سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ اور شہداءسے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
-
سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین سے متصادم قرار دیدیا
-
اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت جرائم کو دھمکی
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
-
اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا توہم بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دیں گے.یمنی حوثی گروپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.