کوٹ لکھپت میں پٹرول کی دکان میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا

بدھ 3 اکتوبر 2018 20:48

کوٹ لکھپت میں پٹرول کی دکان میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں پٹرول کی دکان میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ پیکو روڈ پر چھوٹی پھاٹکی کے قریب پیش آیا جہاں پٹرول کی ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی کاوشوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکان میں موجود ساز و سامان جل گیا ۔

متعلقہ عنوان :