ڈینگی بخار سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے ، محکمہ صحت
جمعہ 5 اکتوبر 2018 12:37
(جاری ہے)
انہوںنے بتایا کہ مذکورہ مرض کے بارے میں تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے تاکہ عوام کو اس مرض کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے۔انہوںنے کہا ہے کہ ڈینگی بخار سے بچائو کیلئے شہری احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے گھروں میںمچھر دانی کے علاوہ مچھر مار سپرے اور لوشن کاا ستعمال کریں۔
ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور استعمال کے پانی کو بھی ڈھانپ کر رکھیں۔ انہوںنے کہا کہ ڈینگی بخار ایک مخصوص مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے ۔یہ مچھر صاف پانی میں پرورش پاتا ہے اور طلوع و غروب آفتاب کے وقت حملہ آور ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ گھروں میں صاف پانی کے برتن مثلاً گھڑے ،ڈرم ، بالٹی وغیرہ میں پانی کو ڈھانپ کر رکھیں ، گملوں اور پودوں کی کیاریوں میںبھی پانی جمع نہ ہونے دیں۔انہوںنے کہا کہ رات کو سوتے وقت مچھر مار سپرے لازمی کیا جائے ۔ صبح و شام کے وقت گھروں کے دروازوں اور کھڑکیوں کو بند رکھا جائے ۔ انہوں نے بتا یا کہ تیز بخار، جلد پر خارش ،جسم پر سرخ دھبوں کا نمودار ہونا ، آنکھوں و سر اور جوڑوں میں درد محسوس ہونا، ابکائیاں اور قے ڈینگی بخار کی علامات ہیںاس لئے اگر کسی شخص میں یہ علامات پائی جائیں تو فوراً ڈاکٹرز سے رجوع کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن ،و یگن و بسوں کے اڈوں ، پانی کے جوہڑوںاور مچھر کی افزائش کے دیگر مقامات پر سپرے کا بھی آغاز کیاجارہاہے تاکہ ڈینگی لاروے کاخاتمہ یقینی ہو سکے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.