سوڈانی جھیل سے آٹھ سالہ بچی کی دلچسپ دریافت

جمعہ 5 اکتوبر 2018 15:40

سوڈانی جھیل سے آٹھ سالہ بچی کی دلچسپ دریافت
خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2018ء) سوڈان میں ایک آٹھ سالہ بچی نے جھیل میں تیراکی کے دوران دلچسپ دریافت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساگا وانسک نامی 8 سالہ بچی جھیل میں تیراکی کر رہی تھی کہ اسے کوئی چیز ملی ، اس نے اسے غور سے دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کے ایک سرے پر ہینڈل ہے جبکہ اس کا دوسرا سرا نوکیلا ہے جس پراسے گمان ہوا کہ یہ تو ایک تلوارہے۔

(جاری ہے)

بچی تلوار لے کر پانی سے باہر اور اور اپنے والد کواس کے بارے میں بتایا۔بچی کے والد نے بھی تلوار کو غور سے دیکھا تو وہ انہیں غیر معمولی لگی۔ساگا وانسک کے خاندان نے ماہرین آثار قدیمہ سے رابطہ کیا جنہوں نے اسے د یکھتے ہی کہاکہ یہ ایک قابل ذکر اور بہت حیرت انگیز دریافت ہے۔تلوار کو مقامی میوزیم میں جگہ دی گئی ہے جہاں کے ماہرین کو یقین ہے کہ یہ تقریبا 1500 سال قدیم ہے۔ماہرین نے اس دلچسپ دریافت پر تحقیق کا آغاز کر دیا ہے جس کیمکمل ہونے کے بعدہی اس کی حتمی عمر اور تاریخ کا پتہ چل سکے گا۔

متعلقہ عنوان :