انعام بٹ نے ناک آئوٹ مرحلے میں ناروے اور پرتگال کے پہلوانوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اتوار 7 اکتوبر 2018 12:50

ڈیلمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2018ء) ترکی میں ہونیوالی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ناک آئوٹ مرحلے میں ناروے اور پرتگال کے پہلوانوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترکی کے شہر ڈیلمن میں ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے جاری ہیں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ناک آئوٹ مرحلہ جیت کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں اپنے ہی ٹائٹل کادفاع کر ینگے ۔انعام بٹ نے قوم سے اپنی جیت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :