سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی (کل) معطل رہے گی

منگل 9 اکتوبر 2018 23:42

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی (کل) معطل رہے گی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بدھ کے روز معطل رہے گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو پیر کی صبح آٹھ بجے سے منگل صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کے روز بھی چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رہے گی۔