سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکا اجلاس کل ہوگا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خارجہ پالیسی سمیت دیگر اہم امور پر بریفنگ دیںگے

بدھ 10 اکتوبر 2018 16:09

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خارجہ پالیسی سمیت دیگر اہم امور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ دیںگے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس میں وزیر خارجہ اپنے حالیہ دورہ امریکا اور جنرل اسمبلی سے خطاب سمیت دیگر مصروفیات کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ بریفنگ میں امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔