پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11اکتوبرکو موٹاپے کا عالمی دن منایاگیا

واک معمول بنانے ، فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس سے اجتناب اور سونے سے دو گھنٹے قبل کھانا کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے، ماہرین

جمعرات 11 اکتوبر 2018 16:03

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11اکتوبرکو موٹاپے کا عالمی دن منایاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11اکتوبرکو موٹاپے کا عالمی دن منایاگیا،اس دن می مناسبت سیموٹاپے کے نقصانات کے حوالے سے شعورو آگاہی کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔طبی ماہرین نے بتایاکہ موٹاپے کی وجہ سے بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد جیسی مہلک بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

موٹاپے کی وجہ سے ریڑھ اور گردن کے مہرے بھی کمزور ہوجاتے ہیں جبکہ کولیسٹرول کی زیادتی کے باعث پتے میں پتھر کا بننا بھی موٹاپے کے نقصانات میں سے ہے۔

ماہرین نے کہاکہ موٹاپے سے شوگر کا مرض لاحق ہونے بھی خطرہ ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موٹاپا انسولین کی پیداوار کم کردیتا ہے جس کی وجہ سے شوگر ہو جاتی ہے۔ماہرین نے بتایا کہ روزانہ واک معمول بنانے ، فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس سے اجتناب اور سونے سے دو گھنٹے قبل کھانا کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :