راولپنڈی: خواجہ سرائوں کی سالگرہ تقریب میں چھاپہ مارنے والے پولیس کانسٹیبلان گرفتار

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:59

راولپنڈی: خواجہ سرائوں کی سالگرہ تقریب میں چھاپہ مارنے والے پولیس کانسٹیبلان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2018ء) سی پی اوراولپنڈی کی ہدائیت پر تھانہ نیوٹائون پولیس نے سٹلائیٹ ٹائون کے علاقے میں خواجہ سرائوں کی سالگرہ کی تقریب پر چھاپہ مار کر تقریب میں شریک 11خواجہ سرائوں کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف قمار بازی کا مقدمہ درج کرنے والے 2پولیس کانسٹیبلوں کو گرفتار کر لیا ہے راولپندی کی معروف پارٹی ڈانسروخواجہ سرا لیلیٰ کے مطابق سی پی او کے حکم پر تھانہ نیوٹائون کے کانسٹیبل آصف جاوید ستی اور عزت شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا یاد رہے کہ تھانہ نیوٹائون پولیس نے تھانے کے عقب میں واقع لیلیٰ کی رہائشگاہ پر13اگست کو اس وقت چھاپہ ماراتھا جب لیلیٰ کے شاگرد منی کی سالگرہ ہو رہی تھی اس ضمن میں خواجہ سرائوں نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران گھر سے مجموعی طور پر پونی7لاکھ روپے بھی اٹھا لئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :