عراقی کابینہ کے لیے آن لائن درخواستوںکی وصولی جاری،امیدواروں کی تعداد 15184 تک پہنچ گئی

اتوار 14 اکتوبر 2018 15:40

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) عراق میں وزیر کے منصب پر فائز ہونے کے لیے آن لائن درخواستیں دینے والے امیدواروں کی تعداد 15184 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعلقہ ذریعے نے بتایاکہ قانونی اور تکنیکی طور پر شرائط پوری نہ کرنے والی درخواستوں کو نکال دیا گیا ہے اور درخواستوں کے اولین جائزے کے بعد 600 بہترین امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔اگلے مرحلے میں ان امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا تا کہ ان کی اہلیت اور صلاحیت کو پرکھا جا سکے۔ اس کے بعد امتیازی امیدواروں کو نامزد وزیراعظم سے ملاقات کے لیے چٴْنا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :