Live Updates

پی کے 78میں اے این پی کارکنان نے جشن منانا شروع کر دیا

28پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق اے این پی کو تحریک انصاف پر برتری حاصل ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 18:39

پی کے 78میں اے این پی کارکنان نے جشن منانا شروع کر دیا
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر 2018ء) آج ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا۔پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ابھی حلقہ این اے 78  کا نتیجہ موصول ہوا۔جس میں تحریک انصاف اور اے این پی لے درمیان کڑا مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 78 سے 28پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے۔23 فیصد نتائج کے مطابق اے این پی آگے ہیں جب کہ تحریک انصاف پیچھے ہے۔جس کے بعد اے این پی کے کارکنان نے جشن منانا بھی شروع کر دیا ہے۔اب تک کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی ثمر بلور نے 4546 ووٹ حاصل کیے جب کہ تحریک انصاف کے محمد عرفان 3339ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات