ْامریکا کا سالانہ بجٹ خسارہ779 بلین ڈالر تک پہنچ گیا،

حکومتی قرضے بڑھ کر 157.7کھرب ڈالر ہوگئے

منگل 16 اکتوبر 2018 12:47

ْامریکا کا سالانہ بجٹ خسارہ779 بلین ڈالر تک پہنچ گیا،
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) امریکا کا سالانہ بجٹ خسارہ779 بلین ڈالر تک پہنچ گیا جو کہ 2012کے بعد سے سب سے بڑا بجٹ خسارہ ہے۔ امریکا کا مالی سال جو کہ 30 ستمبر کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے کے دوران امریکا کا بجٹ خسارہ بڑھ کر 779 بلین ڈالر پر آ گیا ہے جو کہ 2012ء کے بعد پہلا بڑا بجٹ خسارہ اور گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 113بلین ڈالر زیادہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق امریکا کا یہ بجٹ خسارہ کل جی ڈی پی کی3.9 فیصد پر آگیا ہے جو کہ گذشتہ سال جی ڈی پی کے 3.5 فیصد پر تھا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے حکومتی قرضوں میں حالیہ ختم ہونے والے 10کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے کل قرضوں کا حجم بڑھ کر 157.7کھرب ڈالر پر آگیا جبکہ قرضوں پر سود کا حجم 14فیصد بڑھ کر 65بلین ڈالر ہوگیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے بتایا کہ ختم ہونے والے مالی سال میں فوجی اخراجات میں 32 بلین ڈالر اضافہ ہوا اور شعبہ تعلیم پر اخراجات 43 فیصد کمی کے ساتھ 48 بلین ڈالر رہے۔

متعلقہ عنوان :