فیصل آباد ڈویژن انٹر کمپلیکس ڈبل بیڈمنٹن چمپئن شپ میں محمد جمال نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

منگل 16 اکتوبر 2018 18:29

فیصل آباد ڈویژن انٹر کمپلیکس ڈبل بیڈمنٹن چمپئن شپ میں محمد جمال نے ..
فیصل آباد۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام فیصل آباد ڈویژن انٹر کمپلیکس ڈبل بیڈمنٹن چمپئن شپ میں محمد جمال نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 50ہزارروپے کا نقد انعام جیت لیا۔چمپئن شپ میں باسط،قیوم،زین قمراورنورعالم نے دیگر پوزیشنز لیں جن میں 10,10 ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،سی ای او بھٹی جم رائے حبیب الرحمن بھٹی اور دیگر منتظمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کہا کہ ان مقابلوں میں بیڈمنٹن کے عام کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے گئے جنہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور آئندہ بھی ایسے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اوروہ اپنی صلاحیتیں دکھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :