این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر - 17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شارق سرو ر کی شاندارآل راونڈ کارکردگی

معین خان کرکٹ اکیڈمی نے وائٹل فائیوکو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

منگل 16 اکتوبر 2018 19:37

این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر - 17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شارق سرو ر کی شاندارآل ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر - 17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک میچ کا معین خان کرکٹ اکیڈمی پر فیصلہ ہو گیا اس میچ میں شاندار آل راونڈ کار کردگی پر انٹرنیشنل کرکٹرسعید آزاد نے معین خان کرکٹ اکیڈمی کے شارق سرور کو مین آف دی میچ قرار دیا۔ اس میچ میں وائٹل فائیو اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10وکٹوں کے نقصان پر19.4 اورزمیں 80 رنز اسکور کیا۔

(جاری ہے)

وائٹل فائیو کی جانب سے نمایا اسکورکرنے والے شہریاررضوی تھے جنہوں نے 13 گیندو پر چار چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے جبکہ شارق سرور نے شاندار اور نپی تلی بولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 14 رنز کے عوض4 ا عبدالرحمن اور معاز خرم نے 2-2 وکٹیں حاصل کی جواب میں معین خان اکیڈمی نے مطلوبہ اسکور 11.1 اورز ایک کھلاڑی کے نقصان پر پورا کر لیا۔ شارق سرور نے خوبصورت بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئی7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 53 رنز اسکور کیا۔ بہروز بیگ نے 9 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی ریفری نذیر بٹ امپائرعرفان الدین اور عزیزالرحمن جبکہ سید تیمور عالم نے اسکورر کے فرائض انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :