یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ، انگلینڈ 31 برس بعد سپین کے خلاف اس کی سرزمین پر فتح یاب، سوئٹزرلینڈ، لکسمبرگ اور فن لینڈ ٹیموں کی بھی فتوحات

منگل 16 اکتوبر 2018 19:44

یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ، انگلینڈ 31 برس بعد سپین کے خلاف اس کی سرزمین ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ میں انگلینڈ نے 31 برس بعد سپین کے خلاف اس کی سرزمین پر کامیابی حاصل کی، سوئٹزرلینڈ، لکسمبرگ اور فن لینڈ کی ٹیموں نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

یوئیفا نیشنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ اے فور کے میچ میں انگلینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، یہ انگلینڈ کی 31 برس بعد سپین کے خلاف اس کی سرزمین پر پہلی کامیابی ہے، انگلش ٹیم نے آخری بار 1987ء میں سپینش سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی، پال سٹرلنگ نے 2 اور رشفورڈ نے ایک گول کیا، سپین کی جانب سے الکیسر اور راموس نے ایک، ایک گول کیا، بوسنیا ہرزیگووینا نے شمالی آئرلینڈ کو 2-0 گولز سے شکست دی، ایک اور میچ میں لکسمبرگ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ثان مرینو کو 3-0 گولز سے زیر کیا، سوئٹزرلینڈ نے آئس لینڈ کو 2-1 گولز سے شکست فاش سے دوچار کیا، بیلاروس اور مالدووا کے درمیان میچ بغیر کسی گول، ایستونیا اور ہنگری کے درمیان میچ 3-3 گولز سے برابری پر ختم ہوا۔

متعلقہ عنوان :