چین کی اقتصادی شرح نمو میں تیسری سہ ماہی کے دوران کمی

بدھ 17 اکتوبر 2018 11:59

چین کی اقتصادی شرح نمو میں تیسری سہ ماہی کے دوران کمی
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران چین کی اقتصادی شرح نمو میں کمی ہوئی جس کی وجہ کم ہوتی سرمایہ کاری اور امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے اقتصادی ماہرین سے کیے گئے تازہ سروے کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران چین کی اقتصادی شرح نمو 6.5 فیصد رہی جو دوسری سہ ماہی کی 6.7 فیصد سے کم اور 2009 ء کی پہلی سہ ماہی کے بعد کم ترین سطح ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی نے چین کے لیے مشکل صورتحال پیدا کردی ہے جس سے اس کی قرضوں کی ادائیگی کے لیے کوششیں متاثر ہورہی ہیں۔اس کے علاوہ مقامی حکومتوں کو قرض کی فراہمی، سرکاری اداروں اور ڈھانچہ سازی پر سرمایہ کاری میں کمی ہورہی ہے۔چینی پالیسی سازوں نے رواں سال کی اقتصادی شرح نمو کا ہدف 6.5 فیصد رکھا ہے جو 2017 ء کی اقتصادی شرح نمو 6.9 فیصد سے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :