افغانستان میں انتخابی مہم کے دفتر میں دھماکے سے انتخابی امیدوار سمیت 3 افراد ہلاک ،ْسات زخمی

زخمیوں میں تین کی حالت نازک ،ْ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ،ْ دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:00

افغانستان میں انتخابی مہم کے دفتر میں دھماکے سے انتخابی امیدوار سمیت ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) افغانستان میں انتخابی مہم کے دفتر میں دھماکے سے انتخابی امیدوار سمیت 3 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیاکے مطابق دھماکا صوبے ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں انتخابی امیدوار عبدالجابر قہرمانی کے دفتر میں ہوا۔ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد انتخابی مہم کے دفتر میں موجود صوفے میں رکھا گیا تھا ،ْ دھماکے میں7 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے