ثقافتی وفودکے تبادلوں سے دونوں ملکوں کی عوام کے رابطے مضبوط ہوں گے

پاکستان میں کوریا کے سفیرکواک سنگ کیو کا کورین کلچرل شوکے موقع پر اظہار خیال

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:34

ثقافتی وفودکے تبادلوں سے دونوں ملکوں کی عوام کے رابطے مضبوط ہوں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان میں کوریا کے سفیرکواک سنگ کیو نے کہا ہے کہ ثقافتی وفودکے تبادلوں سے دونوں ملکوں کی عوام کے رابطے مضبوط ہوں گے جس کے باعث ایسے پروگراموں میں اضافہ ہوگا۔یہ بات انھوں نے کورین سفارت خانے کے زیراہتمام آرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہ روایتی کورین کلچرل شوکے موقع پر کہی۔

کلچرل شوکا مقصدپاکستانی اورکورین عوام کے تعلقات کومضبوط کرنا اورانھیں ایک دوسرے کے قریب لانا تھا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد،کورین سفیرکی اہلیہ،ناہیدمنظور،کلچرل کونصلرکم اِن کوک اورکئی اعلیٰ احکام موجودتھے۔آرٹس کونسل کا ہال لوگوں سے کچھا کھچ بھراہوا تھا جوکورین آرٹسٹوں کی پرفارمنس سے خوب لطف اندوزہوئے۔ کوریا کے سفیرکواک سنگ کیو اس پرفارمنگ آرٹ کی تاریخ بھی بیان کی۔انھوں نے مزیدکہا کہ توقع ہے کہ ایسے ثقافتی وفودکے تبادلوںمیں مزیداضافہ ہوگا جس سے دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات مضبوط ہونگے۔کورین ثقافتی طائفے دی گوندے میں 9 آرٹسٹ شامل تھے جنہوں نے اپنے روایتی آلات موسیقی سے لوگوں کومحظوظ کیا۔

متعلقہ عنوان :