پی ٹی اے نے 8 لاکھ30ہزار527 قابل اعتراض سائیٹس بلاک کردیں

ان سائیٹس کوریاست مخالف ،عدلیہ مخالف،توہین آمیز،شہرت خراب کرنے،فحش،پراکسی، نفرت آمیز سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بلاک کیا گیا ڈیلی مووشن سی326،فیس بک سی17366،دیگر800655 ،ٹوئیٹرسی5781،یوٹیوب سی6397 سائیٹس شامل ہیں، دستاویزات

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:40

پی ٹی اے نے 8 لاکھ30ہزار527 قابل اعتراض سائیٹس بلاک کردیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی ای) نے Prevention of Electronic Crimes Act,2016 کے تحت 8لاکھ30ہزار527 قابل اعتراض سائیٹس بلاک کردیں،جن میں ڈیلی مووشن سی326،فیس بک سی17366،دیگر800655 ،ٹوئیٹرسی5781،یوٹیوب سی6397 سائیٹس شامل ہیں۔سینیٹ میں جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق پی ٹی اے نے ریاست مخالف سرگرمیوں پرمجموعی طور پر5064 سائیٹس بلاک کیے ، جن میں ڈیلی مووشن سی47 ،فیس بک سی3345 ،دیگر884،ٹوئیٹر سی719،یوٹیوب سی69 سائیٹس شامل ہیں،عدلیہ مخالف سرگرمیاں پر مجموعی طور پر 4528 بلاک کیے گئے ہیں،جن میں میں ڈیلی مووشن سی24 ،فیس بک سی3036 ،دیگر52،ٹوئیٹرسی1296 ،یوٹیوب سی70 سائیٹس شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق توہین آمیز کی بنیاد پر مجموعی طور پر34489 سائیٹس بلاک کیے گئے ،جن میں ڈیلی مووشن سی212 ،فیس بک سی8229 ،دیگر سی18296 ،ٹوئیٹر سی2612 اور یو ٹیوب سی5079 سائیٹس شامل ہیں،شہرت خراب کرنے پر 886 سائیٹس کو بھی بلاک کیا گیا ہے، ان سائیٹس میں ڈیلی مووشن سی12،فیس بک سی524 ،دیگرسی121 ،ٹوئیٹر سی167،یوٹیوب سی62 شامل ہیں فحش مواد رکھنے پر مجموعی طور پر769870 سائیٹس بلاک کیے گئے ہیں،جن میں ڈیلی مووشن سے 25 ،فیس بک سی407 ،دیگر سی768610 ،ٹوئیٹر سی811 اوریوٹیوب سی17 سائیٹس بلاک کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پرمتفرق 3653 سائیٹس کو بلاک کیا گیا ہے،پرکسی کی بنیاد پر مجموعی طور پر 10196 سائیٹس کو بلاک کیا گیا ہے،ا ن سائیٹس میں فیس بک سی9 ،دیگر10177 ،ٹوئیٹر سی1 ،یوٹیوب سی85 سائیٹس شامل ہیں، پی ٹی اے نے نفرت آمیز 1841 سائیٹس کو بھی بلاک کیے ہیں،جن میں ڈیلی مووشن پر3 ،فیس بک پر1348 ،دیگر پر245 ،ٹوئیٹر پر160 اور یوٹیوب پر 85سائیٹس شامل ہیں۔