ڈی آئی خان ‘ تحصیل پروا میںبوسیدہ مکان گرنے سے 3 بچے جاں بحق

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:30

ڈی آئی خان۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) تحصیل پروا میںبوسیدہ مکان گرنے کے نتیجے میں تین بچے ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآ کے علاقہ ماہڑہ میں محمد عارف ولد غلام حسین کے گھر میں بچے صحن میں کھیل رہے تھے کہ گھر کی بوسیدہ کچی دیواران پرآ گری جس کے نتیجے میں اس کا چھ سالہ بیٹاکاشف ، اڑھائی سالہ بیٹی مسکان بی بی اورعارف کا پانچ سالہ بھتیجا فیضان ولد صادق ملبے کے نیچے دب کرجاں بحق ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :