شمالی امریکی ملکوںمیں کوکوا کی گرنڈنگ میں 2.53 فیصد اضافہ

اتوار 21 اکتوبر 2018 11:50

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) رواںسال کی تیسری سہ ماہی کے دوران شمالی امریکی ملکوںمیں کوکوا کی گرنڈنگ (پسائی) میں 2.53 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 4 سال کی بلند ترین شرح ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کنفیکشنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کوکوا کی گرنڈنگ 1 لاکھ 28 ہزار ٹن سے زیادہ رہی جو 2014 ء کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح اور 2017 ء کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 2.53 فیصد زیادہ ہے۔سہ ماہی کے دوران یورپ میں 3 لاکھ 63 ہزار ٹن سے زیادہ کوکوا کی گرنڈنگ کی گئی جو 2017 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.7 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :