ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال کا سابق چیئرمین ضلع کونسل راجہ اقبال سکندر کی والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت

اتوار 21 اکتوبر 2018 13:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال نے ممتازمسلم لیگی رہنما،سابق چیئرمین ضلع کونسل راجہ اقبال سکندرخان کی والدہ محترمہ،ڈی آئی جی رینجرزراجہ شہریارخان کی دادی صاحبہ کی وفات پران کی رہائش گاہ کھوئی رٹہ اور معاون ناظم اطلاعات شوکت ملک کی والدہ محترمہ کی وفات پران کی رہائش گاہ کڑتی کوٹلی جاکر گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت وبخشش اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعاکی۔

اس موقع پرانفارمیشن آفیسرمیرپورملک محمدجاوید،انفارمیشن آفیسرکوٹلی سردارمحمداکمل خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال نے کہاکہ شوکت ملک اورراجہ اقبال سکندرخان ماں جیسی عظیم نعمت سے محروم ہو گئے ہیں معاون ناظم شوکت ملک اورراجہ اقبال سکندرخان کی والدہ محترمہ کی وفات سے جوخلا پیداہوگیاہے اسے پرکرناممکن نہیںانہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوںکومختلف امتحانات کے ذریعے آزماتاہے اوروہی بندے کامیاب ہوتے ہیںجن کے ہاتھ سے صبروشکرکادامن نہیںچھوٹتا۔

(جاری ہے)

ماںجیسی عظیم ہستی کااس دنیاسے چلے جاناانتہائی سخت امتحان ہے کیونکہ اس ہستی کی کمی کوکوئی پورانہیںکرسکتااللہ پاک سے دعاہے کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی تو فیق دے ۔

متعلقہ عنوان :