پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن کا دورانیہ 8گھنٹے سے بڑھا کر24 گھنٹے کر دیا گیا ۔ ہیلپ لائن کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے احکامات پر کیا گیا ۔ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ قبل ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن کا دورانیہ 8گھنٹے، صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھا تاھم اب پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 0800 80500کا دورانیہ 8 گھنٹے کی بجائے 24 گھنٹے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی خبر ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن پر شکایات کا اندراج، لائسنس کے حصول، ٹریننگ سکول اور میڈیکل سکریننگ کے حوالے سے راہنمائی دی جاتی ہے۔ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات کو کارروائی کے لیے بذریعہ آن لائن سسٹم متعلقہ ٹیم کو بھیجا جاتا ہے۔مذکورہ جگہ پر کارروائی کی رپورٹ سسٹم کو موصول ہوتے ہی بذریعہ ایس ایم ایس صارف کو اطلاع کر دی جاتی ہے۔ ہیلپ لائن کو 24 گھنٹے فعال کرنے کا مقصد صارفین کو شکایات کے اندارج کی زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ صارفین اپنی شکایات کا اندراج ویب سائٹ اور موبائل اپلیکیشن کے ذریعے بھی کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :