نیلام گھر کرسٹیز کا ماہر فزکس سٹیفن ہاکنگ کی 22 اشیاء کی آن لائن نیلامی کا اعلان

منگل 23 اکتوبر 2018 13:36

نیلام گھر کرسٹیز کا ماہر فزکس سٹیفن ہاکنگ کی 22 اشیاء کی آن لائن نیلامی ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) لندن کے نیلام گھر کرسٹیز نے معروف ماہر فزکس آنجہانی سٹیفن ہاکنگ کی 22 اشیاء کی آن لائن نیلامی کا اعلان کردیا جن میں ان کی پیچیدہ سائنسی دستاویزات، معروف وہیل چیئر اور مشہور ٹی وی کامیڈی شو ’’ دی سمپسنز ‘‘ کا سکرپٹ شامل ہے۔نیلامی 31 اکتوبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹیفن ہائوکنگ کی سائنسی دستاویزات میں ان کی 1965ء میں کی گئی پی ایچ ڈی کے تھیسز کی ایک کاپی بھی شامل ہے جس کی مالیت کا اندازہ 1 لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ پائونڈ سٹرلنگ (130000-195000 ڈالر) لگایا گیا ہے۔

سٹیفن ہاکنگ کی ایک معروف وہیل چیئر بھی نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی جس کی مالیت کا اندازہ 10-15 ہزار پائونڈ سٹرلنگ لگایا گیا ہے۔اس سے ہونے والی آمدنی خیراتی اداروں کو دی جائے گی۔نیلامی 31 اکتوبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :