سپیکر اسمبلی مشتاق احمدغنی اور پی پی کی رکن نگہت یاسمین اورکزئی کے مابین صلح ہوگئی

منگل 23 اکتوبر 2018 20:16

سپیکر اسمبلی مشتاق احمدغنی اور پی پی کی رکن نگہت یاسمین اورکزئی کے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی اور پی پی کی رکن نگہت یاسمین اورکزئی کے مابین صلح ہوگئی۔ خاتون رکن نے سپیکرسے اپنی غلطی کیلئے معاف مانگ لی۔

(جاری ہے)

نکتہ اعتراض پر نگہت اورکزئی نے کہاکہ یہ ایوان ہماراہائوس اورسپیکرکسٹوڈین ہیں ہائوس میں عوامی مسائل پربات ہوتی ہے تاکہ عوام کا مسئلہ حکومتی ایوانوں تک پہنچ سکے چونکہ اپوزیشن کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں اس لئے انہیں زیادہ وقت دیاجائے اسی طرح خواتین کوبھی انکاجائز مقام دیاجائے انہوں نے گزشتہ اجلاس میں تلخ کلامی پر سپیکرسے معذرت کی جس پر سپیکرنے کہاکہ ہائوس صوبے کی نمائندگی کرتاہے اسکاوقارسب نے بڑھانا ہے کوشش ہوگی کہ حکومت اپوزیشن کے مابین پل کاکرداراداکروں ۔

متعلقہ عنوان :