لاہور، انویسٹی گیشن اقبال ٹائون اور صدر ڈویژن پولیس کی کارروائی ، 6گینگز کے 18ملزمان گرفتار

ایک کروڑ18لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد، درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف

منگل 23 اکتوبر 2018 21:51

لاہور، انویسٹی گیشن اقبال ٹائون اور صدر ڈویژن پولیس کی کارروائی ، 6گینگز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) انویسٹی گیشن پولیس اقبالٹائون اور صدر ڈویژن پولیس نے ڈکیتی،نقب زنی اور چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 6گروہوں کی18ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ18لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اوربھاری مقدار میں ناجائز آتشیںاسلحہ برآمدکر لیا۔اِن خیالات کا اظہارایس پی اقبال ٹائون بلال ظفر نے آج اپنے دفتر مسلم ٹائون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

اُنہوں نے بتایا کہ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی واضع ہدایات کے تحت انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس ٹیمیں ڈکیتی، نقب زنی ،موبائل چوری اوردیگر وارداتوں کی روک تھام اور ان کے سدباب کے لیے شب و روز سر گرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انویسٹی گیشن اقبال ٹائون اور صدر ڈویژن کے مختلف تھانوں کی انویسٹی گیشن ٹیموں نے ڈکیتی،نقب زنی اور موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث 6گینگز جن میں محمد عمران عرف مانا ڈکیت گینگ، کامران عرف کامی ڈکیت گینگ، معین عرف مونی ڈکیت گینگ، صفدر عرف لنگڑا گینگ، طارق عرف طارق چور ونقب زن گینگ، بادل چور گینگز شامل ہیں کے 18ملزمان کامران عرف کامی، وقاص، اسرار عرف ٹونی، محمد عمران عرف مانا، ظہیر احمد، معین عرف مونی، دلنواز، محمد طارق، احمد نواز، بادل عباس، اسد علی، صفدر عرف لنگڑا، حسنین احمد، ذیشان عرف شانی، فیصل، فیضان، وقار حسین، راشد اور محمد فیاض کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ 18لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی،موبائل فونز، طلائی زیورات، کرولا کار، 4موٹر سائیکلیں،دیگر قیمتی اشیاء اوربھاری مقدار میں ناجائز آتشیںاسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ایس پی اقبالٹائون انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان کی لاہور شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈکیتی، نقب زنی اور چوری کی درجنوںمزیدوارداتیں بھی ٹریس ہوئی ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آخر میں ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون بلال ظفر نیبرآمد کیا گیا مال مسروقہ اصل مالکان میں تقسیم کرنے کے علاوہ ڈکیتی، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کیلئے تعریفی اسنادکا اعلان بھی کیا۔