ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ای او شعیب شیخ کی سزا معطل کر دی

منگل 23 اکتوبر 2018 22:45

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ  نے سی ای او شعیب شیخ کی ..
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس اطہر من اللہ نے کی اور جج نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی سزا معطل کر دی ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ میں شعیب شیخ کے خلاف فیصلے کو معطل کر دیا،عدالت نے شعیب شیخ کو پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم،ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد چودھری ممتاز حسین نے شعیب شیخ اور دیگر کو 5 جولائی کو سزا سنائی تھی،جبکہ شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مجموعی طور پر 20,20 سال قید اور 13,13 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں،