امارات میں اگلے دس سالوں میں 40 فیصد ملازمتیں ختم ہو جائیں گی
مستقبل میں کمپنیاں اعلیٰ تعلیم کی بجائے پیشہ ورانہ تجربے کو ترجیح دیں گی
محمد عرفان بدھ 24 اکتوبر 2018 15:31
(جاری ہے)
موجودہ وقت میں اماراتی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ہُنر مند ہے، تاہم ہماری مؤثر پلاننگ کی بدولت اگلے دس سالوں میں مقامی باشندوں کی ایک بڑی کھیپ مختلف شعبوں میں ہُنر مند ہو چکی ہو گی۔
اس وقت مارکیٹ میں موجود ٹیکنیکل لیبر غیر مُلکیوں سے تعلق رکھتی ہے۔ اماراتی نوجوان کسی جدید ہُنرکے حامل نہ ہونے کی وجہ سے گریجوایشن کرنے کے بعد بھی بے روزگاری کا سامنا کرتے ہیں یا کم پیسے کمانے پر مجبور ہیں۔ آنے والا دور تکنیکی ہُنر سے آراستہ افراد کا دور ہے۔ آج کل مارکیٹ میں ایسے افراد کو ملازمت پر رکھا جاتا ہے جو تعلیم کے علاوہ پیشہ ورانہ تجربے کے بھی حامل ہوں۔ اس منصوبے کو ورک فورس پلاننگ کا نام دیا گیا ہے۔ تعلیمی نظام میں تبدیلی لائے بغیر اس منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کیا جا سکتا۔ اس وقت امارات کی لیبر فورس نان ٹیکنیکل افراد سے بھری پڑی ہے۔ حکومت ایسی اصلاحات کر رہی ہے جس کے باعث کم از کم 60 سے 70 فیصد افراد کو ووکیشنل تعلیم سے آراستہ کرنے کا پروگرام ہے۔ یہ کام سکول یا اس کے بعد کی سطح پر شروع ہو گا۔ ہر سال اماراتی باشندوں میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 2016ء میں بیروزگاری کی شرح 2.9 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 3.4 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ اس صورتِ حال کا ابھی سے تدارک کرنا ہو گا، ورنہ مستقبل میں یہ مسئلہ بہت گھمبیر ہو جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.