حفاظتی انتظامات کیے بغیر موٹر سائیکل کی فروخت پر پابندی کیلئے درخواست پر موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری

جمعرات 25 اکتوبر 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی انتظامات کیے بغیر موٹر سائیکل کی فروخت پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو نے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی جس میں موٹر سائیکل کے حفاظتی انتظامات کیے بغیر فروخت کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار تنظیم نے نشاندہی کی کہ موٹر سائیکل کے ٹائر میں کپڑا اور بچوں کے پائوں آنے کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں لیکن موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے موٹر سائیکل پر حفاظتی انتظامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے بتایا کہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے حفاظتی انتظامات کیے بغیر موٹر سائیکل کی فروخت پر پابندی لگائی جائے ۔جس پر عدالت نے موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔