یوکرائن کی ٹینس کھلاڑی علینہ سیوٹولینا نے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا اعزاز جیت کر اپنے کیریئر کا سب سے بڑا معرکہ مارلیا

پیر 29 اکتوبر 2018 17:40

یوکرائن کی ٹینس کھلاڑی علینہ سیوٹولینا نے  اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ..
سنگاپور) آن لائن )یوکرائن کی ٹینس کھلاڑی علینہ سیوٹولینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا اعزاز جیت کر اپنے کیریئر کا سب سے بڑا معرکہ مارلیاہے، علینہ نے فائنل میں ایک سخت اور سنسنی خیزمقابلے کیبعد امریکی کھلاڑی سلوینی سٹیفنز کو تین چھ، چھ دو اور چھ دو سے شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل مقابلہ دو گھنٹے 23 منٹ تک جاری رہا، علینہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہیں اور یہ دوسرا موقع ہے کہ کوئی کھلاڑی ناقابل شکست رہتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اس سے قبل 2013 کے مقابلوں میں امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز نے ناقابل شکست رہتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا علینہ سیوٹولینا نے فائنل تک رسائی کیلئے ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن کیرولینا وزنائیکی، چیک ریپبلک کی پیٹرا کیویٹوا اور کیرولینا پلیسکووا کو گروپ میچوں میں شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں انہوں نے ککی برٹنس کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :