خواتین ملازمین کو جنسی ہراساں کرنے ، اعلیٰ افسران کو کمپنی سے محفوظ راستہ دینے پر مظاہرے

مظاہرے ایشیا ، یورپ کے متعدد ممالک میں موجود گوگل کے ملازمین نے اپنے دفاتر کے باہر کئے

جمعرات 1 نومبر 2018 21:12

خواتین ملازمین کو جنسی ہراساں کرنے ، اعلیٰ افسران کو کمپنی سے محفوظ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2018ء) خواتین ملازموں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے ،اعلیٰ افسران کو کمپنی سے نکالتے وقت محفوظ راستہ دیے جانے کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں موجود گوگل کے دفاتر کے ملازمین نے مظاہرے کیے ہیں۔ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے اعلیٰ افسران کو محفوظ راستہ دیے جانے کے خلاف ایشیا اور یورپ کے متعدد ممالک میں موجود گوگل کے ملازمین نے اپنے دفاتر کے باہر مظاہرے کیے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر متعلقہ ممالک میں موجود گوگل دفاتر کے ملازمین کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹس کے مطابق ایشیا میں بھارت، جاپان اور سنگاپور سمیت دیگر جگہوں پر موجود دفاتر کے باہر مظاہرے کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یورپ میں برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک میں موجود گوگل کے دفاتر کے ملازمین نے اپنی ہی کمپنی کے خلاف مظاہرے کیے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملازمین نے یکم نومبر کو دفاتر میں کام سے واک آئوٹ کرتے ہوئے دفاتر کے باہر مظاہرے کیے اور کمپنی سے پالیسی میں تبدیلیاں لانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کرنے والے ملازمین نے خواتین ملازموں کے تحفظ کے لیے بہتر سے بہتر ضوابط بنانے سمیت خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے جیسے قوانین بنانے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب گوگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے مطالبوں کی حمایت کی۔۔