امریکی صدر کا تارکین وطن پر گولی چلانے سے متعلق اپنے بیان سے یوٹرن

ہفتہ 3 نومبر 2018 17:01

امریکی صدر کا تارکین وطن پر گولی چلانے سے متعلق اپنے بیان سے یوٹرن
واشنگٹن ۔03 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اٴْس بیان سے پیچھے ہٹ گئے ہیں جس میں انہوں نے میکسیکو کی سرحد کے راستے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن پر فائرنگ کا عندیہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے باور کرایا کہ انہوں نے امریکی فوجیوں سے ہر گز یہ مطالبہ نہیں کیا کہ تارکین وطن کی جانب سے پتھراؤ کی صورت میں اٴْن پر گولیاں چلائی جائیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ فوجیوں کو فائرنگ نہیں کرنا ہو گی۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ یہ لوگ پتھراؤ نہ کریں۔ٹرمپ کے مطابق جو تارکین وطن پتھراؤ کریں گے انہیں طویل عرصے کے لیے گرفتار کر لیا جائے گا۔