ریاض:گھروں میں گھُس کر لوٹ مار کرنے والا پاکستانی گروہ گرفتار
9 پاکستانیوں پر مشتمل گروہ پولیس اہلکاروں کا رُوپ دھار کر وارداتیں کرتا تھا
محمد عرفان منگل 6 نومبر 2018 12:22
(جاری ہے)
پولیس اہلکاروں کی وردی میں ملبوس ہونے کے باعث لوگ ان پر اعتبار کر کے دروازہ کھول دیتے ہیں، اور پھر ان کی لوٹ مار شروع ہو جاتی ہے۔ ملزمان اپنی وارداتیں بڑی ہوشیار سے انجام دیتے، جس کے باعث پولیس کو ابتداء میں ان کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد ہاتھ نہ لگ سکے۔
تاہم پولیس نے اس ڈکیت گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی۔ ان کے حلیے اور قد کاٹھ کے حوالے سے معلومات جمع کی گئیں، اور آخر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ان ملزمان نے ابتداء میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔ مزید تفتیش کے بعد انہوں نے ڈکیتی کی 10 وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ جس کے بعد انہیں عدالتی کارروائی کے سلسلے میں سرکاری استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ مُلکی ہو یا غیر مُلکی، جُرم کا ارتکاب کرنے کی صورت میں زیادہ دیر تک قانون سے بچ نہیں سکتا۔ ایسے افراد کو سخت سزائیں دی جاتی ہیں تاکہ مجرمانہ ذہنیت کے حامل افراد کی حوصلہ شکنی ہو۔ اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.