متحدہ عرب امارات نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ایک چھٹی دینے کااعلان کردیا

ہرسال کی طر ح امسال بھی 12ربیع الاول کو تعطیل ہوگی ، تمام سرکاری ، نجی دفاتر ، تعلیمی ادارے بند ہونگے ، حکومتی ترجمان

منگل 6 نومبر 2018 16:54

متحدہ عرب امارات نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ایک چھٹی دینے کااعلان ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ایک روز کی چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت نے عید میلاد النبی کے سلسلے میں سرکاری تعطیل دینے کا اعلان کیا جو 20 نومبر منگل کے بجائے اب 18 نومبر بروز اتوار دی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 12 ربیع الاول کے سلسلے میں ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں سرکاری تعطیل دی جائے گی جس کے تحت تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق 18 نومبرکو ملک بھر میں تعطیل ہوگی جبکہ 19 نومبر سے بروز پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔واضح رہے کہ دبئی حکومت کی طرف سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے سے قبل ہی چھٹی کا اعلان کردیا جاتا ہے جبکہ دیگر اسلامی ممالک رویت کے بعد ہی چھٹی کا اعلان کرتے ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ نومبر کے آخر میں متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا جائے گا جس کے تحت سرکاری و نجی دفاتر کے ملازمین اور تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی چھٹی دی جاتی ہے۔