قطر کی بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے کے باوجود ایتھلیٹ کی دوحہ میراتھن میں شرکت

مبارک محمد بن سعد بن علی علاجی کا نام عرب ممالک اور بین الاقوامی سطح پر جاری کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے، شام میں القاعدہ سے مل کر لڑنے، انتہا پسند گروپوں کی مالی معاونت کا الزام ہے

بدھ 7 نومبر 2018 16:20

قطر کی بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے کے باوجود ایتھلیٹ کی دوحہ میراتھن ..
دوحا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2018ء) قطر سے تعلق رکھنے والے ایک ایتھلیٹ نے اپنے ملک کی بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے کے باوجود دارالحکومت دوحہ میں حال ہی منعقدہ ایک میراتھن میں حصہ لیا ہے۔مبارک محمد بن سعد بن علی علاجی کا نام عرب ممالک اور بین الاقوامی سطح پر جاری کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔انھوں نے انسٹا گرام پر اپنے صفحے پر میراتھن میں اپنی حالیہ کامیابی کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

وہ دوحہ میراتھن میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ گذشتہ کل خیسہ کے علاقے میں پہاڑی میراتھن منعقد ہوئی تھی۔یہ اس سیزن کی 23 سے 39 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے پہلی میراتھن تھی۔اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اس میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے‘‘۔قطر نے گذشتہ سال مارچ میں مبارک محمد کا نام دہشت گردوں کی جاری کردہ اپنی فہرست میں شامل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان پر شام میں القاعدہ سے مل کر لڑنے اور انتہا پسند گروپوں کی مالی معاونت کا الزام ہے لیکن بلیک لسٹ ہونے کے باوجود وہ دوحہ میں آزادانہ گھومتے پھرتے ، دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیتے اور موٹر بائیک چلاتے نظر آتے ہیں۔

مبارک نے جون میں پرل ٹرایتھلون سائیکلنگ ریس میں حصہ لیا تھا اور ایجوکیشن سٹی میں تعلیمی سال 2017-2018ئ کے منعقدہ کھیلوں مقابلوں میں دوڑ میں حصہ لیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :