ھنگو ،گیس پر یشر کی کمی ،صحت کی عدم سہولیات پر شہریوں کا احتجاج ، مطالبات کے حق میں نعرے بازی

جمعہ 9 نومبر 2018 18:45

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) ھنگو میں گیس پر یشر کی کمی اور صحت کی عدم سہولیات نے شہریوں کو احتجاج پر مجبور کر دیا ۔ احتجاجی مظاہرین کے مطا لبات کے حق میں نعرے بازی ۔ ضلع ہنگو گیس پیدوار اور گیس ذخا ئر کی وافر مقدار کا ضلع ہو نے کے با وجود گیس صارفین کم گیس پر یشر سے استحصال کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ شہر کے وسط میں قائم پُرانے سر کاری تحصیل ہیڈکوارٹر سے صحت کے طبعی آلات اور دیگر سامان نئے تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر نے کا سلسلہ بددستور جاری ہے جو ہ سراسر نا انصافی ہے ۔

جمعہ کے روز شہر اور مضافاتی علاقوں کے شہریوں نے کثیر تعداد میں پریس کلب ہنگو کے سامنے زبردات احتجاج کرتے ہوئے مطا لبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔ مظا ہرین رہنماوں تحصیل کو نسلر نور خان ، سپین خان ، حا جی رحمت حسین ، فاروق بنگش ویلج نا ظم اور دیگر نے کہا کہ موسم سر ما کے آگاز سے ہی ہنگو شہر میں محکمہ سوئی ناددرن نے مختلف محلہ جات میں گھریلو صارفین کے لئے گیس لو ڈشیڈنگ کیساتھ ساتھ کم گیس پر یشر کے مظلم کا شکار بناتے ہو ئے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔

(جاری ہے)

با لخصوص رات اور صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے کم پر یشر کے باعث گھروں میں صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑنے سے کھانا پکانے اور خاص کر طلباء تعلیمی اداروں کو بھوکے پیاسے جانے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ضلع ہنگو گیس پروڈکشن علاقہ ہو نے کے باوجود ہنگو کے عوام گیس کی سہولت سے محروم ہیں جبکہ با رھا کو مت اور متعلقہ ادارے کو یاد دھانی کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہیں ۔

مظاہرین رہنماوں نے کہاکہ ہنگو کے پُرانے تحصیل ہیڈکوارٹرکو بحال رکھنے کے لئے ڈاکٹروں اور عملہ کی کمی کیساتھ ساتھ ادوایات کی عدم موجودگی جیسے بنیادی سہولیات فراہم کر نے کے بجائے پُرانے ہسپتال سے بدستور طبعی آلات اور دستیاب صحت سہولیات کو بھی نئے تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں جو کہ شہر کے مکنیون کیساتھ امتیای سلوک کے مترداف اقدامات ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی مفادات کے بر علس حکومتی اقدامات فوری بند کر کے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو احتجاجی دھرنوں کی کال دینے پر مجبور ہو نگے ۔