ڈی ایچ کیوہسپتال گلگت میں گزشتہ ماہ 54344 مریضوں کی طبی معائنہ کیا گیا

ہفتہ 10 نومبر 2018 14:47

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال گلگت کے ایک اعلا میہ کے مطابق گزشتہ ما ہ اکتوبرمیں ضلع بھر سمیت دیگر اضلاع سے کل54344 مریضوں کی طبی معائنہ کیا گیا ۔ جس کے مطابق 442 بڑی آپریشن ،3667 چھوٹے آ پریشن ، 1808 ایکسر ے ،2710 الٹرا سائونڈجبکہ 161کیسز کو ریفر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ 13001لیب ٹیسٹ ، 550 ای سی جی، 88 ڈائیلا سز کے مریضوں کا علا ج کیا گیا ہے۔

ڈسٹر کٹ ہسپتال گلگت کی ماہانہ رپور ٹ میں بتا یا گیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں 405 بچوں کی پیدا ئش اور 5 کی اموات ہو ئی ہے اس طرح 64 ایم آر آئی ،144سٹی سکین ، 1653دانتوں کی کیسز ، 3 سردرد کیسز ، 93آر ٹی اے ایس ، 200ای سی ایچ او ، 100ای ٹی ٹی ،10نا ک کے آ پریشن ،74ایپنڈ کس اور 7وینٹی لیٹر ،10ای این ٹی،6ایم ڈی آر ،زکام کی30،24699آئوٹ ڈور اور4380ان ڈور کیسز مو صول ہو ئے ۔