بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے جاپانی شہریوں کے لیے امریکا میںجاب فیئر

اتوار 11 نومبر 2018 10:40

بوسٹن۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2018ء) امریکہ کے شہر بوسٹن میں ایک روزہ جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جو بنیادی طور پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے جاپانی یونیورسٹی طلبہ کے لیے تھا۔

(جاری ہے)

امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں تعلیم حاصل کرنے والے 5 ہزار سے زائد لوگوں نے روزگار میلے میں شرکت کی۔ میلے میں تقریباً 230 کمپنیوں کے سٹال تھے۔ ان میں جاپانی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی آئی ٹی کمپنیاں اور مشاورتی کمپنیاں شامل تھیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ انگریزی اور دیگر زبانوں کی استعداد رکھنے والے افراد کو بھرتی کرنے کی خواہشمند کمپنیاں، متوقع طور پر طلبہ کو موقع پر ہی ملازمت کی پیشکش کریں گی۔