پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا بارے آگاہی کا عالمی دن پیر کو منایا گیا

پیر 12 نومبر 2018 15:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںنمونیا باری آگاہی کا عالمی دن پیرکو منایا گیا ۔دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری و نجی تنظیموں نے آگاہی واکس، مذاکروں، مباحثوں کا اہتمام کیا۔ یہ دن ہر سال 12 نومبر کو منایا جاتا ہے جس کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں نمونیا کے مرض سے آگاہی، بچوں میں اس مرض سے اموات کو روکنے اور اس سے بچاؤ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کی ابتداء 2009ء میں ہوئی اور اس مہم میں 100 سے زائد تنظیموں نے حصہ لیا تھا۔ ماہرین اطفال کے مطابق پاکستان میں ہرسال 92 ہزار بچے نمونیا کا شکار ہوکر انتقال کرجاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات میں سی16 فیصد اموات کی وجہ صرف نمونیا ہے جو 5 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل انتقال کر جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں سالانہ 9 لاکھ 20 ہزار بچے اس مرض کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، پاکستان کا شمار دنیاکے ان 5 ممالک میں ہوتا ہے جہاں نمونیا سے ہلاکتوں کی شرح زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :