زرعی ترقیاتی بینک نے ون ونڈو آپریشن کے تحت زرعی قرضہ جات کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے فری ہیلپ لائن قائم کردی

پیر 12 نومبر 2018 17:47

زرعی ترقیاتی بینک نے ون ونڈو آپریشن کے تحت زرعی قرضہ جات کی شکایات ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں زرعی ترقیاتی بینک نے ون ونڈو ا?پریشن کے تحت زرعی قرضہ جات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا دیگر شکایات کے فوری ازالہ کیلئے فری ہیلپ لائن قائم کر دی ہے اور اس ضمن میں کاشتکاروں کو اپنے مسائل و مشکلات کے حوالے سے فری ہیلپ لائن نمبر 0800-14001 پر رابطہ کی بھی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

زرعی ترقیاتی بینک فیصل ا?باد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ زرعی ترقیاتی بینک نے کسانوں و کاشتکاروں سمیت ملک بھر کے چھوٹے و بڑے زراعت پیشہ افراد کیلئے گندم اور دیگر فصلات ربیع کی کاشت کی غرض سے ون ونڈو ا?پریشن کے ذریعے ا?سان شرائط کے تحت زرعی قرضوں کی فوری فراہمی کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تاکہ 25 ایکڑ ا?بپاش اور 50 ایکڑ بارانی رقبہ رکھنے والے کاشتکار گندم سمیت دیگر فصلات ربیع کی کاشت کیلئے بیج، کھاد، دیگر زرعی ضروریات کے حصول کیلئے پاس بک کے ذریعے بر وقت قرضے حاصل کر سکیں

متعلقہ عنوان :