عالمی برادری کھلی منڈی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم سنگاپور

پیر 12 نومبر 2018 17:56

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ نے بین الاقوامی تجارت میں بڑھتے ہوئے پروٹیکشن ازم پر تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ کھلی منڈی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔یہ بات انھوں نے جنوبی مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم ا?سیان کے رواں ہفتے ہونے والے سالانہ اجلاس سے قبل ایک بزنس فورم سے خطاب کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

لی سین لونگ نے کہا کہ ا?سیان ملکوں کی کمپنیاں ایک دوسرے کے ملکوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں اور عالمی مسابقت کے لیے اپنی منڈیوں کو کھلا رکھیں۔ہماری منڈیاں جتنی مربوط اور ایک دوسرے کے لیے کھلی ہوں گی اور ہمارے قوانین اور کاروباری ماحول غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے جتنا بہتر ہوگا اتنا ہی ہمارے مفاد میں ہے۔انھوں نے کہا کہ دس ملکوں پر مشتمل ا?سیان میں ترقی کے وسیع تر مواقع موجود ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی دبائو کے تحت خوف کا شکار کثیر جہتی تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے مربوط انداز میں پورے عزم کے ساتھ کوششیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :